www.boysandgirls.blogspot.com |
ازدواجی زندگی کا راز
ایک نوجوان کی شادی ہوئی وہ اپنے والد صاحب کے پاس پہنچا کہ اس نئے ازدواجی سفر کے لئے برکت کی دعا کیجئے اور کامیاب پُرسعادت خوشیوں بھری زندگی ازدواجی زندگی کا راز بتائیں۔
اس پر باپ نے اُس سے ایک کاغذ اور پینسل (Pencil) لانے کا کہا .... نوجوان جب تھوڑی دور پہنچا تو پھر آواز دی اور کہا کہ ساتھ میں ربر (Eraser) بھی لے آنا .......
نوجوان جب متعلقہ چیزیں لایا تو باپ نے اُس سے کہا کوئی جملہ لکھو تو نوجوان نے ایک جملہ لکھا؛ "انسان حسن پرست ہے" .....
اب باپ نے نوجوان سے اُس جملہ کو مٹانے کا کہا ....اُس نے جملہ مٹا دیا.
باپ نے نوجوان سے پھر کوئی جملہ لکھنے کا کہا اور اُس نے لکھ دیا، باپ نے نوجوان سے پھر اُس جملہ کو مٹانے کا کہا ......
والد صاحب اسی طرح بہت دیر تک جملے لکھواتے پھر اور مٹانے کا کہتے رھے.
آخر تنگ آکر اُس نے کہا؛ "ابو جان، میں نے آپ سے نئے ازدواجی سفر کے لئے کامیاب پُرسعادت خوشیوں بھری زندگی ازدواجی زندگی کا راز بتانے کا ﭘﻮﭼﮭﺎ، اور آپ یہ کیا ﮐﺮ رھےہیں؟؟؟ ......
باپ نے اُس کی طرف دیکھا، ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺱ ﻓﻌﻞ ﮐﻮ ﺩﯾﮑھ ﮐﺮ ﻣﺴﮑﺮﺍئے ﺍﻭﺭ اُسے تھپکی دیتے ہوئے ﮐﮩﺎ؛
بیٹا شادی کے بعد ربر (Eraser) کی ضرورت ہوتی ہے
اگر ازدواجی زندگی میں تمہارے پاس ربر (Eraser) نہیں ہوگا جس سے تم اپنی بیوی کی غلطیاں اور کوتاہیاں مٹا اور معاف کرسکو اور اسی طرح اگر تمہاری بیوی کے پاس ربر (Eraser) نہ ہوا جس سے وہ تمہاری غلطیاں اور ناپسندیدہ باتیں مٹا سکے تو تم دونوں خود سوچو کہ کتنا باعث اذیت ہوگا؟
اگر! تمہارے پاس ربر (Eraser) ہوگا تو ہی تم ایک دوسرے کی کوتاہیاں معاف کرسکو گے۔ اس لئے تم دونوں کو ایک دوسرے کی غلطی اور کوتاہی درگزر کرنا سیکھنا ہو گی تب ہی زندگی آسان اور پرسکون ہوگی ورنہ زندگی میں آئی مشکلات کا سامنا نہیں کرسکو گے......!!